لوئرکوہستان کے علاقے دوبیر میں عارضی پل سےگزرتے ہوئے 4 افراد دریا میں گرگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دریا میں گرنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے، سیلاب کے دوران پختہ پل دریا برد ہونے کے بعد کھمبوں سے پل بنایا گیا تھا۔