علی امین گنڈاپور کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مشیراطلاعات

مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس سے اصل مفہوم غلط انداز میں پیش ہوا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کےپی نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پی ٹی آئی نے کا لاباغ ڈیم بنانے کا مطالبہ نہیں کیا۔

علی امین گنڈاپور کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ کےپی علی امین کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کررہے تھے، میڈیا سے ایسی گفتگو بھی ہوجاتی ہے تو ذاتی رائے ہوتی ہے۔

 بیرسٹرسیف نے کہا کہ صرف ذاتی رائے دی گئی کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کئی بار کہا کالا باغ ڈیم کی بات تب کریں گے۔

جب اتفاق رائے ہوگا، علی امین نے ڈیم سے متعلق اپنی ذاتی اور عام رائے دی تھی۔ مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے۔

کالا باغ ڈیم پر تب بات ہوگی جب اتفاق رائے ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ڈیموں کی ضرورت ہے۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پر پہلے توجہ دی جاتی تو آج بجلی بحران نہ ہوتا، علی امین گنڈاپور کا ڈیم سے متعلق بیان پارٹی اور کےپی حکومت کی پالیسی نہیں۔

install suchtv android app on google app store