ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات کو خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارئنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

install suchtv android app on google app store