ٹانک: ری پولنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

سیکیورٹٰی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹٰی فورسز

این اے 43 ٹانک کے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے دوران کوٹ اعظم مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعی پیش آیا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 20 سے 25 مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے بعد پولنگ فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ فی الحال ووٹرز کی آمد رک گئی ہے تاہم پولنگ عملہ موجود ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کلئیرنس کاعمل جاری ہے۔

مقامی ذرائع کےمطابق کل سےنامعلوم افرادکی طرف سےاہل علاقہ کوپولنگ میں حصہ نہ لینے کا کہا جا رہا تھا۔

پولنگ اسٹیشن پر11 بجکر 30 منٹ پر حملہ کیا گیا ، اس وقت تک 275 ووٹ پول ہو چکے تھے۔ مردوں کے لیے مختص اس پولنگ سٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 954 ہے۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے جے یو آئی ایف کے امیدوار مولانا اسد محمود نے این اے 43 کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store