ضلع خیبر اور ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں دہشتگردوں کے حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں دہشتگردوں کے حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں دہشتگردوں کے حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال انتظامیہ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار ایچ ایم سی لائےگے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو نیروسرجری، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈزمیں داخل کیاگیا۔

دوسری جانب ٹانک میں بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے ڈیرہ روڈ پر واقع پولیس لائن پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملہ رات 3 بجے کے قریب کیا جس کے بعد ڈیرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور دہشگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کی کارروائی میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 23 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store