ہنگو: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اسکرین گریب ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختوںخوا کے ضلع ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اسٹیشن کے قریب واقع یہ قدرے چھوٹی مسجد ہے جس میں 70 سے 80 افراد کی گنجائش ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکہ ہوا،جس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store