پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید 10 افراد زخمی

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائل فوٹو پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق ورسک روڈ پر دھماکا فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہوا ہے، انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ دھماکا خودکش لگتا ہے، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store