مراد سعید کی رہائش گاہ پر پولیس اورایلیٹ فورس کا چھاپا

مراد سعید فائل فوٹو مراد سعید

سوات میں پولیس اورایلیٹ فورس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث اہلکار واپس چلے گئے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاک نہ کھلنےپراہلکار دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شرپسندوں سے رابطے بھی سامنے آئے ہیں، ملزمان کی تلاش کیلئے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا۔

چھاپے کے دوران ڈرائيور سمیت تین افرادکو حراست میں لیا گیا جبکہ مردان سے پی ٹی آئی کے مزید گیارہ کارکن گرفتارکرلیے گئے۔

install suchtv android app on google app store