ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک فائل فوٹو ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کا اہم کمانڈر جہنم واصل کردیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کا اہم کمانڈر جبارشاہ ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

ہلاک دہشتگر ددَرَابن میں قانون نافذ کرنے والوں اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل تھا۔

دَرَابن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والوں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے،گزشتہ روز بھی ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store