کشمور: کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، تین مغوی بازیاب

کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، تین مغوی بازیاب میڈیا کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، تین مغوی بازیاب

صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں کچےکے علاقے دورانی مہر سے تین مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں،پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ فرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں مکھی جگدیش کمار، اس کا پوتا جئے دیپ اور ڈاکٹر منیر نائچ شامل ہیں۔

ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں،پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ فرارہوگئے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکا بندی کردی ہے، تمام مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ مظاہرین تین روز سے سندھ ،پنجاب اور بلوچستان انڈس ہائی وے کی سرحد ڈیرہ موڑ پر سراپا احتجاج ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ 11 افراد کو اب تک بازیاب نہ کرایا جا سکا۔

ہندو برادری اور سول سوسائٹی نے تمام مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store