سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں میں مسیح برادری کا احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں میں مسیح برادری کا احتجاج فائل فوٹو سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں میں مسیح برادری کا احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بنوں میں مسیح برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، اقوام متحدہ اس کو نوٹس لیں، مسلمانوں کی دل ارازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن میں ہوئی قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو سزا دی جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پدری وسیم فیڈرک فرہان داس نے کہا ہے کہ قرآن پاک ایک پاکیزہ کتاب ہے، بے حرمتی پر شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store