مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ہلاک

مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی فائل فوٹو مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

مردان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوے ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ہلاک کردیا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

محکمہ انسداد دہسشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا جس نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کردی۔

ٹیموں نے اپنے حفاظت اور دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔

مذکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل اسپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔ عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا۔

ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف مع بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس، ایک پستول نائن ایم ایم مع 45 عدد کارتوس، 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

install suchtv android app on google app store