خیبرپختونخوا حکومت: سرکاری محکموں کی ہزاروں خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت: سرکاری محکموں کی ہزاروں خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت: سرکاری محکموں کی ہزاروں خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

 خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں کی ہزاروں خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں میں موجود خالی آسامیوں کی مکمل تفصیل جمع کرنے کے بعد تفصیل سرکاری محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے ایک ماہ کے اندرتصدیق نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ آسامیاں مستقل طورپرختم کردی جائیں گی، سرکاری محکموں میں خالی پڑی آسامیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store