ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سےکٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے، محمود خان

ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سےکٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے، محمود خان فائل فوٹو ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سےکٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سےکٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریلیف پیکج سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن سے مشکلات ہیں ہمیں لوگوں کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کے مطابق معاشی پیکج کا اعلان کر رہا ہوں، احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو 5 ہزار روپے تک دیں گے، 19 لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت 5 ہزار روپے دیں گے،امدادی رقم وفاق اور صوبےکی طرف سے دی جائےگی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 ارب40 کروڑ روپے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے، کاروباری طبقے کو ڈیڑھ ارب روپے کا ریلیف ٹیکسز میں دیں گے، ہیلتھ سیکٹر کے لیے 8 ارب روپےفوری جاری کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹیکس چھوٹ میں5 ارب روپے دےگی، مجموعی طور پر32 ارب روپے کا پیکج دیا جا رہا ہے، ہیلتھ، ریسکیو ورکز، سیکیورٹی اہلکار فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں 8 ارب روپےخرچ کیے جائیں گے، ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سے کٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1252 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store