مارگلہ، سوات، کہوٹہ اور مالاکنڈ کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچادی

 آگ نے تباہی مچادی فائل فوٹو آگ نے تباہی مچادی

مالاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی جب کہ تین مقامات پر شعلے اب بھی بے قابو ہیں اور سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بری کوٹ کےعلاقےکڑاکڑ میں بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ کہوٹہ کے جنگل میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7 کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر بھی شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دو فوجی ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store