پی ٹی آئی کے رہنما امجدعلی سمیت 8 افراد گرفتار

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرامجد علی فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرامجد علی

سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرامجد علی سمیت 8 رہنماؤں کو گرفتارکرلیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتاری کے وقت تمام پی ٹی آئی رہنما بینکوٹ کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔ پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان کو بھی گرفتار کرلیا۔

تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو تھانہ غالیگے منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store