کے پی بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت کو ہوم گراؤنڈ میں شکست

 کے پی بلدیاتی انتخابات: حکمران جماعت کو ہوم گراؤنڈ میں شکست، جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے فائل فوٹو کے پی بلدیاتی انتخابات: حکمران جماعت کو ہوم گراؤنڈ میں شکست، جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے

خیبر پختونخوا (کے پی) کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو میئرز کے انتخابات میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے جبکہ چیئرمین تحصیل کونسلز کے انتخابات میں بھی جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز (چیئرمین) کی نشستوں میں سے 60 اور 5 سٹی کونسلز (میئرز) کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی جن کے نتائج آخری مراحل میں ہیں۔

میئرز کے انتخابات کے نتائج

کے پی بلدیاتی الیکشن میں 5 سٹی میئرز کے لیے انتخابات ہونے تھے تاہم سٹی کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے میئر کے امیدوار کو قتل کیے جانے کی وجہ سے ادھر پولنگ ملتوی کردی گئی تھی اور 4 سٹی کونسلز مردان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئر کیلئے پولنگ ہوئی۔

پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں میئر کیلئے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوارکامیاب نہ ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store