مولانا فضل الرحمان کا ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان کا ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم سب آپس میں بھائی ہیں۔ اور ایک دوسرے کو عزت دینا ہماری روایات کا حصہ ہے۔ اپنی روایات کو بچانے کے لیے ہم بڑی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے دونوں انتخابات شفاف نہیں تھے۔ اور ہم ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ملک میں یکساں نظام پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ لیکن مدارس کو ختم کرنا قابل قبول نہیں، کیوں کہ یہ مغرب کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ افغانستان میں اشرف غنی تک کبھی پاکستان دوست حکومت نہیں رہی۔ اور افغانستان کبھی پاکستان کا دوست نہیں رہا۔

install suchtv android app on google app store