باجوڑ میں دھماکا، دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی

دھماکہ فائل فوٹو دھماکہ

باجوڑ کے علاقے کمر سرماموند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

ضلع باجوڑ کے دور افتادہ علاقے ماموند کمر سر میں عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جاچکا ہے، سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے بم سڑک کنارے نصب کیا ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تاحال کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا، ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔

install suchtv android app on google app store