خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے بڑی تباہی، 12 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 18 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ 15 گھر جزوی اور 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےکے پی میں طوفانی بارشوں اور ریلےسے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نوشہرہ، خیبر، مردان اور بونیرمیں نقصانات ہوئے جب کہ باجوڑ، چترال، لوئر دیر، ہزارہ ڈویژن ،کرم و شمالی وزیرستان میں حادثات پیش آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 18 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ 15 گھر جزوی اور 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حادثات اور نقصانات کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

مزید برآں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store