اب اگر لپ اسٹک لگائی تو ادا کرنے پڑے گا جرمانہ، طالبات پر نئی پابندی عائد۔۔۔ وجہ آگئی سامنے

 لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے فائل فوٹو لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے

کوٹلی یونیورسٹی آزاد کشمیر میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

لپ اسٹک لگانے پر پابندی کا فیصلہ یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کی جانب سے کیاگیاہے۔ کوٹلی آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں طالبات کے سرخی لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہاگیاہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر100روپے جرمانہ ہوگا۔

یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا دیگر شعبوں کی طالبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

 

install suchtv android app on google app store