برفباری کا سلسلہ ختم ہونے کے فوری بعد زمینی راستہ بحال کیا جائے گا: وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر فائل فوٹو وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر

حکومت آپ کے دکھ میں برابرکی شریک ہے، متاثرین کی بحالی تک آپ کے ساتھ رہیں گے، روزانہ کی بنیاد پر بحالی، ریلیف کے کاموں کی رپورٹ لے رہا ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، برفباری کا سلسلہ ختم ہونے کے فوری بعد زمینی راستہ بحال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے متاثرین سے ملاقات، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت، انتظامیہ، فوج مل کر آپکی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، برفباری کا سلسلہ ختم ہونے کے فوری بعد زمینی راستہ بحال کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آپ کے دکھ میں برابرکی شریک ہے، متاثرین کی بحالی تک آپ کے ساتھ رہیں گے، روزانہ کی بنیاد پر بحالی، ریلیف کے کاموں کی رپورٹ لے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ثمینہ نامی 12 سالہ لڑکی کو ریسکیو ٹیموں نے 18 گھنٹے بعد برفانی تودے سے زندہ نکال کر مظفرآباد کے اسپتال منتقل کیا تھا۔

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچا دی ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store