بالائی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں برفباری کے بعد ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی، وادی لیپہ میں ڈھائی فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
مری، ٹھنڈیانی، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے رابطے کٹ گئے۔
دوسر ی جانب مری میں آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔