کشمیرمیں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے، بھارتی فوج کے سربراہ کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے

بات بات پر جھوٹ بولنے اور ٹھینگیں مارنے والے بھارتی سابق آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے تسلیم کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی سابق آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے پہلے جھوٹ بولا کہ پیلٹ گن غیرمہلک ہتھیار ہے لیکن بعد میں تسلیم کرلیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے پیلٹ گنز کے استعمال کی وجہ کشمیر کے حریت پسندوں کو قرار دیا اور کہا کہ جب دوسری طرف سے نعرے لگیں یا پتھراؤ ہو تو فوجی مجبوراً گن چلاتا ہے۔

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے مزید کہا کہ پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مظاہرین کے صرف پیروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کشمیریوں کے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کرتی ہے، جن کے چھرے لگنے سے اب تک سینکڑوں نوجوانوں اور بچوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں

install suchtv android app on google app store