وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

عمران خان کا آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ فائل فوٹو عمران خان کا آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم عمران خان میر پور آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے اقدامات اور بحالی کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ریلیف کے حوالے سے جاری اقدامات اور بحالی کے لیے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا، مجھے بہت افسوس ہوا، فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، جانی و مالی نقصان اٹھانے والوں کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں، حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے، زلزلہ متاثرین کے لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store