قابض بھارتی فورسز کا کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے فائل فوٹو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store