مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج جارحیت سے باز نہ آئی،جنت نظیر وادی کو جہنم بنادیا،قابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں نام نہاد جعلی مقابلے میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب بارہ مولا میں کشمیری نام نہاد سرچ آپریشن کیخلاف سراپا احتجاج تھےکہ بھارتی فوجیوں نے دھاوال بول دیا اور نہتے کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاواقعےمیں متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store