عمران خان پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں: تنویرالیاس اپنے ہی پارٹی قائد پر پھٹ پڑے

عمران خان اور سردار تنویر الیاس فائل فوٹو عمران خان اور سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر کے ساق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے، آپ بدزنی پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جڑوں پر حملہ کررہے ہیں، یہ وقت ہے کہ ایسے کاموں اورعوامل کی ناصرف سرکوبی کی جائے بلکہ شدید مذمت کی جائے، ایسے عوامل کی مذمت کرنی ہوگی، اس کے لیے سب اپنا کردار اد اکریں، پاکستان کو کمزور کرنے والے عوامل کو روکنے کیلئے تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا، عوام اور مسلح افواج کےدرمیان رشتوں میں بگاڑاوردراڑ ڈالنے کی کوشش کوروکنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں۔ عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store