پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں آج وزیراعظم ہاؤس آمد پر ان کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر انڈونیشیا کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان میں شاندار میزبانی اور صحت کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔