آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام پرویز خٹک کا مبینہ آڈیو پیغام

پرویز خٹک فائل فوٹو پرویز خٹک

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا۔ پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام آڈیو پیغام سامنے آ یا جس میں وہ اراکین کو ہدایات دے رہے ہیں۔

پرویز خٹک کہتے ہیں کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے، کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ ہم مکمل پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا، چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اور اسے سپورٹ کرنا ہے، مقبول احمد نے اسپیکر کےلیے کاغذات داخل کردیے ہیں، سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے۔

install suchtv android app on google app store