مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور کشمیری جوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں غیر قانونی طور پر زیر حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے، نوجوان عمران بشیر کو بھارتی فوجیوں نے نوگام علاقے میں شہید کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا اور اس کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں شہید کر دیا۔
