مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

  • اپ ڈیٹ:
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے تاحال شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فائل فوٹو میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے تاحال شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو دراچ کے علاقے میں اور ایک کو مولو میں شہید کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے تاحال شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store