وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیے تو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرینگے: سردار تنویر

سردار تنویر الیاس خان فائل فوٹو سردار تنویر الیاس خان

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیئے تو پارلیمنٹ کے باہر پوری کشمیر کابینہ سمیت احتجاجی دھرنا دیں گے۔

باغ اسٹیڈیم میںایک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں جہاں چاہیں گے وہاں پر لاہور سے بڑا جلسہ کریں گے، آج باغ والوں نے تاریخی جلسہ کر کے دل جیت لیا ہے جس والہانہ اور گرم جوشی سے میرا استقبال کیا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اعلانات پر یقین نہیں رکھتا الیکشن میں جو بھی وعدے کیے انہیں ہر صورت پورا کرونگا۔

install suchtv android app on google app store