سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیراعظم آزاد کشمیر فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی لیکن متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین جب اسمبلی سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی جس میں گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا استعمال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ارکان واپس اسمبلی عمارت میں داخل ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے پہلے پانچ وزرا کو برطرف کیا جس کے بعد وہ خود بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store