ای سی پی کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

سینیٹ فائل فوٹو سینیٹ

الیکشن کمیشن نے ایوان بالا (سینیٹ) کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے مطابق الیکشن 3 اپریل کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ 11 مارچ کو جو سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں ان میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11، سابق فاٹا کے 4 جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز اپنی آئینی مدت مکمل کر رہے ہیں۔

سینیٹ کے 50 اراکین 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں جن کی خالی نشستوں پر الیکشن 3 اپریل کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

11 مارچ کو جو سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں ان میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11، سابق فاٹا کے 4 جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز اپنی آئینی مدت مکمل کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تیار کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی مذکورہ خالی نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ 3 اپریل کو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جس میں سندھ، پنجاب سے 12، بارہ، کے پی اور بلوچستان سے 11، گیارہ اور اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store