گلگت کے علاقے نلتر پائن میں گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

گلگت فائل فوٹو گلگت

گلگت میں مسافر گاڑی پر نا معلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر گاڑی پر فائرنگ گلگت کے علاقے نلتر میں کی گئی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے لیکن اسپتال منتقلی کے دوران زخمی ہونے والے پانچ افراد نے دم توڑ دیا۔

علاقہ انتظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے 8 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کےمطابق گلگلت سے نلتر جانے والی مسافر گاڑی جب نلتر پائین کے علاقے سے گزر رہی تھی تو راستے میں موجود نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

افسوسناک سانحے کے بعد علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پہ پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کردی ہے۔

فائرنگ کے سانحے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسلح ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

ایس ایس پی گلگت کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے افسوسناک سانحے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایس ایس پی گلگت نے بھی سانحے میں پانچ افراد کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

install suchtv android app on google app store