جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کا آغاز، اسد عمر نے اعلان کر دیا

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان (جی بی) کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی منتخب جی بی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ لکھا کہ ‘بلے پہ ٹھپہ’۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جی بی انتخابی نتائج کو لے کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کرسکتی ہے، دھاندلیوں کا واویلا کرکے بدانتظامی کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ بیرون ملک بیٹھے مخالفین بھی اس بدامنی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف وہ شخص بیانیہ دے رہا ہے جو 3باروزیراعظم رہا، کل سے ہفتہ شان مصطفیٰ کی تقریبات شروع ہوں گی جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ اجلاس کے بعد کریں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج چکا ہے، تئیس نشستوں پر تین سو بیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store