گلگت سکردو شاہراہ پر مسافرکوسٹر پہاڑی تودے کی زد میں آگیا، 16 افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
گلگت سکردو شاہراہ فائل فوٹو گلگت سکردو شاہراہ

گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ ایک بد قسمت مسافر وین پر گر گیا، جس میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرایع نے کہا ہے کہ اسکردو میں آج تنگوس کے مقام پر ایک وین پہاڑی تودے کی زد میں آ گئی ہے، یہ وین راولپنڈی سے اسکردو آ رہی تھی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات 3 بجے کے آس پاس پیش آیا، جائے حادثہ پر ریسکیو مشینری پہنچ چکی ہے۔

ایس ایس پی اسکردو اسحاق حسین کا کہنا ہے کہ وین میں 16 کے قریب مسافر سوار تھے۔

ملبے سے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو 1122، پولیس، ایف ڈبلیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسکردو میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اس واقعے میں ایک مسافر کوچ دریائے سندھ میں جا گری تھی۔

install suchtv android app on google app store