لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے: ترجمان گلگت بلتستان

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے فائل فوٹو لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے وہ حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 ٹیسٹنگ سینٹر قائم کر رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تین ٹراما سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ گلگت میں پہلا کورونا اسپتال بھی بہت جلد بنے گا، نادار افراد میں مفت راشن کا فارمولہ طے ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راشن ہر ضلع میں انتظامیہ کی سرپرستی میں تقسیم ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store