پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے دو غیر ملکی کوہ پیما ریسکیو کیے: آئی ایس پی آر

 آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے دو غیر ملکی کوہ پیما ریسکیو کرلیے ہیں فائل فوٹو آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے دو غیر ملکی کوہ پیما ریسکیو کرلیے ہیں

پاک فوج نے بلتر وگلیشئر پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔

روس کے کوہ پیما بلتستان میں تنہا براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری رکھیں گے، کینیڈین کوہ پیما اور سابق مس فن لینڈ بیماری کے باعث گلیشیئر پر پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹس نے گلیشئر میں پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماؤں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا، امریکا اور فن لینڈ کے کوہ پیما بلترو گلیشئر میں پھنس گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو غیر ملکی کوہ پیما ایک مہم کے دوران بلترو گلیشئر کے قریب بیماری کا شکار ہو گئے تھے ،پاک فوج کے پائلٹس نے جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماوں کو بحفاظت بیس کیمپ پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: براڈ پیک سرمائی مہم، سابق مس فن لینڈ اور کینڈا کے کوہ پیما ناکام لوٹ گئے

غیرملکی کوہ پیماؤں میں امریکا کے ڈونلڈ ایلن اور فن لینڈ کی لوٹا ہنریکا شامل ہیں، اب براڈ پیک سرمائی مہم میں صرف روس کے کوہ پیما ڈینس ارووبکو ہی رہ گئے ہیں جو تنہا سفر جاری رکھیں گے، سرمائی مہم جوئی کے لئے ڈینس کے پاس 29فروری تک کا وقت ہے،کوہ پیماؤں نے براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store