براڈ پیک سرمائی مہم، سابق مس فن لینڈ اور کینڈا کے کوہ پیما ناکام لوٹ گئے

فن لینڈ کی حسینہ بلتستان کیوں چلی گئیں؟ براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری فائل فوٹو فن لینڈ کی حسینہ بلتستان کیوں چلی گئیں؟ براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری

روس کے کوہ پیما بلتستان میں ڈینس ارووبکو تنہا براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی جاری رکھیں گے جبکہ  فن لینڈ کی حسینہ براڈ پیک سر کئے بنا واپس لوٹ گئیں۔

کینیڈا کے کوہ پیما ڈونلڈ بووی بیماری کے سبب مشن جاری نہ رکھ سکے،ادھر ڈونلڈ بووی اور سابق مس فن لینڈ لوٹا ہنسٹا بیس کیمپ سے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔



مہم میں پیچھے ہٹ جانے والے دونوں کوہ پیماوں کو عسکری ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ سے سکردو پہنچا دیا گیا ، ڈینس ارووبکو رواں ہفتے اکیلے براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کریں گے۔


ڈینس ارووبکو براڈ پیک سرمائی مہم کے تنہا کوہ پیما رہ گئے،اکیلے سفر جاری رکھیں گے،ڈینس اکیلے براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کریں گے، سرمائی مہم جوئی کے لئے ان کے پاس انتیس فروری تک کا وقت ہے۔

سرمائی مہم جوئی کے لئے ان کے پاس 29 فروری تک کا ٹائم ہے واضح رہے کوہ پیماوں نے براڈ پیک کی سرمائی مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store