گلگت بلتستان کے چیف سیکٹری کی انوکھی منتق

گلگت بلتستان کے چیف سیکٹری کی انوکھی منتق فائل فوٹو گلگت بلتستان کے چیف سیکٹری کی انوکھی منتق

ہسپتال میں گائنوکالوجسٹ کے تعیناتی کے مطالبے پر شہری کو دھمکی آمیز لہجے میں ہاتھ نیچے کرنے اور ٹیکس نہ دینے کا طعنہ دیا

چیف سیکٹری گلگت بلتستان سرکاری دورے پر جب ضلع گانچھے کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے تو شہریوں کی بڑی تعداد چیف سیکٹری صاحب سے مسائل بیان کرنے جمع ہوئے ایک شہری نے چیف سیکٹری صاحب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال خپلو میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تو جناب الٹے شہری پر برس پڑے بولے آپ گورنمنٹ کو کتنا ٹیکس دیتے ہنیں ؟گورنمنٹ افسر اور شہری کے درمیان پیش آنے والا مکالمہ کو لوکل صحافی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد وائرل ہو گیا اس ویڈیو میں چیف سیکٹری صاحب دھمکی آمیز لہجے میں شہری کو ہاتھ نیچے کرنے اورٹیکس نہ دینے کا طعنہ دیتے  نظر آتے ہیں ۔

چیف سیکٹری کے شہری کے ساتھ روا  رکھنے والی اس نارواسلوک کی عوامی حلقوں میں نا صرف مذمت ہو رہی ہے بلکہ لوگ چیف سیکٹری کے گلگت بلتستان سے فوری ٹرانسفر کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ادھر سکردو میں بلتستان سٹوڈنس فیڈریشن اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آج احتجاج کی کال دی ہے۔
مکالمے کرنے والے اس شہری کا نام خادم حیسن بتایا جا رہا ہے اور گانچھے ایکشن کمیٹی کا عہدیدار بھی ہیں۔

install suchtv android app on google app store