وزیر اعظم کی جی بی آمد پر اپوزیشن کا واک آؤٹ، حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

وزیر اعظم کی جی بی آمد پر اپوزیشن کا واک آؤٹ فائل فوٹو وزیر اعظم کی جی بی آمد پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

گلگت بلتستان کے لیے وفاقی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نفاذ کے خلاف جی بی میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شاہدخاقان کی آمداورجی بی اسمبلی سےخطاب کے دوران اپوزیشن اراکین احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔

گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے خلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال کی جارہی ہے، گلگت اور اسکردوسمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں گئیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مختصر دورے پر گلگت آمد اور قانون سازاسبملی اورجی بی کونسل کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران متحدہ اپوزیشن کے ارکان نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور شہر میں جاری احتجاجی ریلی میں شامل ہوگئے۔

ریلی میں متحدہ اپوزیشن کےعلاوہ عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے قائدین اور کارکنوں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store