عید کے بعد بطور احتجاج گلگت بلتستان میں پہیہ جام کر دیں گے، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی

عید کے بعد بطور احتجاج گلگت بلتستان میں پہیہ جام کر دیں گے، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عید کے بعد بطور احتجاج گلگت بلتستان میں پہیہ جام کر دیں گے

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد گلگت سے اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی ہو گا، 

جاوید حسین نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد پر کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد تحریک عدم اعتماد پیش کر دیں گے،

گلگت بلتستان آرڈر 2018 کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا

گلگت بلتستان کی متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد پہنچنے والوں میں اپوزیشن لیڈر کیپٹن ر محمد شفیع کاچو امتیاز،جاوید حسین، راجہ جہانزیب اور نواز خان ناجی شامل ہیں،

کیپٹن شفیع اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا گلگت بلتستان کو آرڈر کے بجائے آئین کے تحت چلایا جائے اور گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنایا جائے، 

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ آئینی صوبہ ممکن نہیں ہے تو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے اور گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کی طرز پر مکمل مالی خود مختاری دی جائے،

کاچو امتیاز نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ مذاق یے، گلگت بلتستان کے عوام نے حفیظ سرکار کا اقدام رد کر دیا ہے، 

جاوید حسین نے کہا گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے خلاف قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں اراکین قانون ساز اسمبلی کا احتجاج ہے،

دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے،

install suchtv android app on google app store