شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان فائل فوٹو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 2020 کی طرح اس بار بھی اضافی انتخابی عملہ دیگر صوبوں سے طلب کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی، وفاقی و صوبائی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، گورنرز، وزراء اور سرکاری عہدیداروں کے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے، مقدمات اور دیگر قانونی کارروائی ہو گی، علاقائی، لسانی اور فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی جماعتیں اورامیدوار اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہا کہ انتخابی عمل کو پرامن، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لیے تعاون کیا جائے، مانیٹرنگ افسران ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

راجہ شہباز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دوبارہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے سرکلرجاری کر دیا گیا ،شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے ، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی ہو گی۔a

install suchtv android app on google app store