گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: 24 حلقوں سے 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے فائل فوٹو گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

گلگت بلتستان میں 7 جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے جمع کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

گلگت بلتستان الیکشن کیلئے 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، گلگت حلقہ 1 سے 34، حلقہ 2 سے 58 اور حلقہ 3 سے 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

نگر 1 سے 38 اور نگر 2 سے 30 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، ہنزہ کے واحد حلقے سے 38 امیدوار سیاسی قسمت آزمائی کریں گے، اسکردو 1 سے 33، اسکردو 2 سے 23، سکردو 3 سے 18 اور سکردو 4 سے 25 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

کھرمنگ سے 21 اور ضلع شگر سے 19 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں، گانچھے 1 سے 15، گانچھے 2 سے 29 اور گانچھے 3 سے 15 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

استور 1 سے 19 جبکہ استور 2 سے 57 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، دیامر 1 سے 29، دیامر 2 سے 15، دیامر 3 سے 14 اور دیامر 4 سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

غذر 1 سے 20، غذر 2 سے 42 اور غذر 3 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ گلگت 2 میں سب سے زیادہ 58 امیدواروں کے درمیان بڑا جوڑ پڑے گا، دیامر 4 میں سب سے کم 11 امیدوار انتخابی معرکے میں شریک ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store