فارم 49کےتحت گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے17دیامر2 کا حتمی سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔
حتمی سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کےمحمد نسیم 10ہزار716 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے، جےیو آئی (ف)کےرحمت خالق 6989ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے۔
آزاد امیدوار عبدالکریم 4ہزارووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،مسلم لیگ (ن) کےمحمد زمان 1ہزار344ووٹ حاصل کر سکے۔
حلقہ جی بی اے 17میں 23ہزار483درست اور288مسترد ووٹ ریکارڈ کئے گئے ، ریٹرننگ آفیسرنےفارم 49جاری کرتےہوئےحتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-15 دیامر ون کے ری پولنگ کے بعد حتمی سرکاری نتائج جاری کئے گئے تھے، جس کے تحت آزاد امیدوار محمد دلپذیر کامیاب ٹھہرے۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم-49 جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد دلپذیر نے 6 ہزار 33 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار ولی الرحمٰن نے 4 ہزار 639 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر احمد خان 4 ہزار 110 ووٹ لے کرتیسرے، جبکہ آزاد امیدوار اورنگزیب 3 ہزار 793 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار حاجی شاہ بیگ نے 3 ہزار 353 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالواجد کے حصے میں 3 ہزار 271 ووٹ آئے۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ جی بی اے-15 دیامر ون میں مجموعی طور پر 29 ہزار 338 درست ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 219 ووٹ مسترد قرار دیے گئے، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 225 تھی۔
واضح رہے کہ اس حلقے میں ری پولنگ کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے حتمی سرکاری نتیجہ جاری کرتے ہوئے فارم-49 بھی جاری کر دیا، جس کے بعد محمد دلپذیر کی کامیابی باضابطہ طور پر نوٹیفائی کردی گئی۔