سکردو کے علاقے ملوپہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تودے کی زد میں آکر دریا میں جا گری، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی اسلام آباد سے سکردو آرہی تھی، دوپہر بارہ بجے کے قریب جگلوٹ سکردو روڈ ملوپہ روندو کے مقام پر پہاڑی تودے کی زد میں آگئی، جس کے باعث گاڑی دریا میں جا گری، افسوسناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔
روندو انتظامیہ کی ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو کیا اور سول ہسپتال ڈمبوداس منتقل کردیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روندو سعادت علی چنگیزی نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور میتوں کو سکردو منتقل کردیا ہے۔