گلگت بلتستان: گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنے کا اعلان

گلگت بلتستان  میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی  کا  تمام اضلاع میں دھرنے کا اعلان فائل فوٹو گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا تمام اضلاع میں دھرنے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اتوار کے روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گندم کی قیمت میں اضافے کے خلاف 2 جنوری سے گلگت سمیت تمام اضلاع میں احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق گلگت میں منعقد گرینڈ جرگے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین اور ضلعی عہداروں کے علاوہ ممبر اسمبلی نواز خان ناجی،جماعت اسلامی کے مولانا عبدل سمیع ،انجمن امامیہ، راہ حق پارٹی کے حمایت اللہ ، ایم ڈبلیو ایم سمیت سماجی و سیاسی رہنماو ں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام شرکاءسے ان کی رائے لی گئی۔ جس پر شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں گندم کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں ہوئی تھی۔ مزاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوچکے تھے لیکن حکومت نے غلط بیانی کرتے ہوئے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔

شرکاءنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ مقررین نے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر تحریک شروع کی جائے۔

اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی نے 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جن میں گندم کی قیمت 22 روپے فی کلو اور فی نفر 9 کلو گندم فراہم کرنے، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے،تمام ٹیکسز کا خاتمہ، بجلی کی پیدوار میں اضافہ، وفاق کے ساتھ این ایف سی طرز کا معاہدہ،تمام غیر آباد اور بنجر زمینوں کو عوامی ملکیت تسلیم کرنے ،گلگت بلتستان آئین ساز اسمبلی کا قیام،دیامر بھاشا ڈیم میں 80 فیصد رائلٹی،غیر مقامی افراد کو جاری مائننگ لیز کی منسوخی اور مقامی افراد کو لیز دینے،ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دینے،میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کا قیام، خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی کا قیام ، گلگت بلتستان کی قدیم شاہراہوں اور راستوں کی بحالی سمیت شونٹر ٹنل کی جلد از جلد تعمیر کا مطالبہ کیا۔

گرینڈ جرگہ کے آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما احسان ایڈووکیٹ نے علامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ اور اعلان کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 2 جنوری سے روزانہ دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک احتجاجی دھرنے دے گی۔

install suchtv android app on google app store