دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا

دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا فائل فوٹو دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا

دیامربھاشا ڈیم کی سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو کو آپریشنل کردیا گیا ، کیبل وےبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانے کا صلاحیت رکھتا ہے۔دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیرسےمتعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ، ڈیم سائٹ دریائے سندھ پر کیبل وے برج ٹو بھی آپریشنل ہوگیا۔

اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے ایڈیشنل چیف انجنیئر فخر جہاں،کنسلٹنٹ پاؤر چائنہ کے انجینئرز اور حکام بھی موجود تھے۔

واپڈاذرائع کا کہنا ہے کہ کیبل وےبرج ون کوبھی بہت جلدآپریشنل کردیا جائے گا ، تینوں پلوں کی تعمیر سے ہیوی مشینری کی منتقلی میں مزید تیزی آئے گی۔

ترجمان کے مطابق کیبل وے برج 205 میٹرطویل جبکہ 6فٹ کیرج وے پر مشتمل ہے ، کیبل وےبرج مجموعی80 ٹن وزن اٹھانےکاصلاحیت رکھتاہے، پل کوآپریشنل کرنے کیلئے وزن سے لدے ٹرکوں کو گزارا گیا۔

install suchtv android app on google app store